Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون ملک سے آنے والا 5 موبائل فون لاسکتا ہے

اسلام آباد: کسٹم حکام نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے اپنے ساتھ 5 موبائل فون لا سکتے ہیں جن میں سے ایک ڈیوٹی فری ہوگا جبکہ 4 کی کسٹم ڈیوٹی ادا کرنا ہوگی۔ بعد ازاں موبائل فون 30 دن کے اندر رجسٹر کرانا ضروری ہوگا بصورت دیگر 10فیصدجرمانہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کاروبینہ خالدکی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں کسٹم حکام نے کمیٹی کوموبائل رجسٹریشن کے عمل سے متعلق بریفنگ دی ۔ حکام نے مزید بتایا کسٹم نے ایک ماہ میں ایئرپورٹ پر27 ہزارفون رجسٹرکئے۔ 40 فیصد فون اسمگل ہوکر پاکستان آرہے تھے۔ ڈی آئی آربی ایس نظام سے موبائل فون اسمگلنگ کاخاتمہ ہوگا۔ کمیٹی نے سفارش کی موبائل فون رجسٹریشن کی ڈیڈلائن کوبڑھایاجائے ۔
 

شیئر: