Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک سے زائد بار عمرے کی فیس پر نظر ثانی سمیت 19ہنگامی مطالبات

مکہ مکرمہ ۔۔۔۔ مکہ ایوان صنعت و تجارت میں حج و عمرہ قومی کمیٹی کے وسیع البنیاد اجلاس کے شرکاءنے ایک سے زائد بار عمرے کی فیس پر نظرثانی سمیت 19ہنگامی مطالبات پیش کردیئے۔ 26سفارشات کی گئیں۔شرکاءنے ایک سفارش یہ کی کہ وزارت حج و عمرہ اور حج و عمرہ قومی کمیٹی کے درمیان عملی شراکت کو موثر کیا جائے۔ شرکاءنے وزارت حج و عمرہ سے مطالبہ کیا کہ ایک سے زائد بار عمرے کی فیس پر نظرثانی کی جائے۔ عمرہ فیس کی وجہ سے عمرہ کمپنیوں کو بھاری نقصان ہورہا ہے ۔ ایک سفارش یہ کی گئی ہے کہ مارکیٹ کے موجودہ حالات کے پیش نظر اگر کوئی اجازت یافتہ کمپنی 3سال تک کام سے معذرت کرے تو اسکی معذرت قبول کی جائے۔ ایک سفارش یہ کی گئی کہ سعودی عرب میں مختلف خدمات فراہم کرنے والوں پر یہ پابندی عائد کی جائے کہ وہ صرف سعودی کمپنیوں ہی سے لین دین کریں۔ آن لائن ویزوں کا دائرہ وسیع کرنے اور لاسلکی رابطہ منسوخ کرنے کا بھی مطالبہ کیاگیا۔بعض ممالک کو سرکاری ایجنٹوں کی شرط سے آزاد کرنے کیلئے بھی کہا گیا۔ یہ بھی مطالبہ کیاگیا کہ عمرہ کمپنیوں کو مالی ضیاع سے بچانے کی تدابیر کا جائزہ لینے کیلئے وزارت حج و عمرہ اور نجی ادارے مشترکہ کمیٹی تشکیل دیں۔ ایک مطالبہ یہ کیا گیا کہ بعض ممالک سے معتمرین کی عمر پر عائد پابندی کا فیصلہ واپس لینے کیلئے غوروخوض کیا جائے۔ ایسے ممالک میں سفارتخانوں کو جہاں انکے نمائندے نہ ہوں معتمرین کی آمد میں سہولتیں فراہم کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

شیئر: