Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حقل میں 3.8شدت کا زلزلہ

حقل ۔۔۔۔ سعودی جیولوجیکل بورڈ کے سربراہ طارق ابا الخیل نے بتایا ہے کہ حقل شہر کے شمال مغرب میں 42کلو میٹر دور زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ ریکٹر اسکیل پر اسکی شدت3.8درجہ تھی۔ ترجمان نے کہا کہ زلزلہ سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ زلزلہ پیما قومی مرکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ہانی زہران نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیو ںکو اطمینان دلایا کہ تشویش کی کوئی بات نہیں۔ متعلقہ ادارے عوام کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے مطلوبہ اقدامات کررہے ہیں۔زلزلہ بہت ہی معمولی تھا۔
 

شیئر: