Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانیوں کے بیرون ملک 50 ہزار خفیہ اکاونٹس

اسلام آباد... ایف بی آر کو منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے معاملے میں بڑی کامیابی مل گئی۔ پاکستانیوں کے بیرون ملک 50 ہزار خفیہ  اکاونٹس کاسراغ لگا لیا گیا۔ خفیہ اکاونٹس ا سپین ، اٹلی ، فرانس ، جرمنی، اور د یگر ممالک میں ہیں۔بیرون ملک خفیہ اکاونٹس رکھنے والے زیادہ تر افراد کا تعلق کراچی ، لاہور اور اسلام آباد سے ہے۔ ممبر ایف بی آر کے مطابق حاصل ہونےوالی معلومات خفیہ رکھنے کے پابند ہیں ۔ خفیہ اکاونٹس کے علاوہ دبئی میں 537 افراد کی 1365 جا ئدادوں کی بھی تحقیقات کی گئیں ۔ 38 ارب روپے کی 867 جائدادوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔

شیئر: