Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلاول اور مراد کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری

اسلام آباد ... وفاقی کابینہ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی ۔جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے احکامات پر مشاورت کے بعد کابینہ نے بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی اور فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ جعلی اکاونٹس کیس مین ایف آئی اے کی جانب سے تجویز کے بعد بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ سمیت172افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے ۔سپریم کورٹ نے تحریری فیصلے میں بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

شیئر: