Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دھماکہ خیز اشیاء لے جانا جرم، 30برس قید

طائف ۔۔۔۔انسداددہشتگردی اور اس کی فنڈنگ کے جرائم کا لائحہ عمل جاری کردیا گیا۔ اس کے بموجب دھماکہ خیز اشیاء لے جانے والے کو 30برس اور دہشتگردوں سے ہمدردی رکھنے والے کو 8برس قید کی سزا ہوگی۔ دہشتگرد تنظیم میں شمولیت پر ابھارنے والے کو 25سال، دہشتگردوں کی تربیت کیلئے جگہ مخصوص کرنیوالے کو 20سال،اسلحہ اور گولہ بارود کے اسمگلر کو 25سال ، دہشتگردی کا علم ہونے کے باوجود اس سے مطلع نہ کرنے والے کو 5برس ، دہشتگردوں سے پوچھ گچھ یا ان پر مقدمے کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والے کو 10برس اور عوامی وسائل تلف کرنے والے کو 15برس قید کی سزا ہوگی۔
مزید پڑھیں:- - -  --2سعودیوں کی مقامی اخبارات میں تشہیر

 

شیئر: