Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی افریقہ میں شارک کا ’مہلک حملہ‘، 65 برس کی ایک خاتون ہلاک

جنوبی افریقہ کے صوبے ایسٹرن کیپ میں واقع شہر کوگومپوکے قریب منگل کو شارک کے حملے میں ایک خاتون ہلاک ہو گئی۔ 
ایس اے بی سی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ساحلی شہر کوگومپو کے گردونواح پر مشتمل بفلو سٹی میونسپلٹی نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں بتایا کہ شارک کے حملے کا افسوس ناک واقعہ اورینٹ بیچ پر پیش آیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ شارک کے حملے میں ایک خاتون کی موت واقع ہو گئی اور واقعے کے بعد اورینٹ بیچ اور اس کے قریبی ایسٹرن بیچ کو تاحکمِ ثانی بند کر دیا گیا ہے۔

شیئر: