Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لڑکیوں کیلئے ٹیکنالوجی کالجوں کی چین

ریاض۔۔۔۔پیشہ ورانہ اور تکنیکی تربیت کے سرکاری ادارے کے گورنر ڈاکٹر احمد الفہید نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی مملکت بھر میں سعودی لڑکیوں کیلئے ٹیکنالوجی کالج بڑے پیمانے پر کھولے جائیں گے۔ یہ اقدام سعودی وژن 2030کے تحت کیا جائیگا۔ اس کا مقصد سعودی لڑکیوں کو معاشرے میں ہرسطح پر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنے کردار کے قابل بنانا ہے۔ الفہید نے کہا کہ ہمارے یہاں تعلیم و تربیت حاصل کرنے والا کوئی بھی سعودی بے روزگار نہیں۔گنتی کے چند افراد مستثنیٰ ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارا ادارہ اپنے یہاں سے تعلیم اور تربیت پانے والے تمام سعودیوں کو روزگار کے حصول میں مدد دیتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - -  -ہوٹل نہیں فرنشڈ اپارٹمنٹ

شیئر: