Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراد علی شاہ بھائیوں کی طرح ہیں،فیصل وواڈا

کراچی ...وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا نے کہاہے کہ سندھ حکومت کو ڈی ریل کریں گے نہ ہی گرائیں گے۔سندھ حکومت کے خلاف کوئی سازش نہیں کررہے ۔سندھ حکومت ووٹ کے ذ ریعے آئی، اسے تسلیم کرنا چاہئیے۔مراد علی شاہ بھائیوں کی طرح ہیں۔امید کرتا ہوں وہ صوبے کے لئے بہترین اقدامات کرینگے۔ اپنے حلقہ انتخابات بلدیہ ٹاون کے دورے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ لوگ لسانیت میں بٹے ہوئے ہیں۔سب زبانیں بولنے والوں کوایک نظرسے دیکھ رہا ہوں۔پرانی غلطیاں ہوئی ہوں تو معافی چاہتا ہو۔میری وزارت کے اندرہرکام شروع ہوامگراسے ادھورہ چھوڑدیا گیا،اب ایسے نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ سیاستدان ملک کودھکیل کر سیاست کرتے رہے ۔اب مسائل کے حل کے لئے اقدامات ہونگے صرف سیاست نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ اتناعرصہ گزرگیا وزیراعظم کا کوئی اسکینڈل نہیں آیا۔میرے حلقے میں پولیس کے خلاف شکایات میں کمی آئی ہے۔پولیس اچھا کام کرے گی تو اسے سپورٹ کریں گے۔ انہوں نے اپنی مدد آپ بلدیہ ٹاون میں 12 آر او پلانٹ ، شلیٹر ہوم اور دستر خوان لگانے کا بھی اعلان کیا۔ 
 

شیئر: