30لاکھ عمرہ ویزوں کا اجرا، پاکستانی اول

مکہ مکرمہ ۔۔۔ وزارت حج وعمرہ نے اعلامیہ جاری کرکے بتایا ہے کہ 11جمادی الاول 1440ھ مطابق 17جنوری2019ءتک 3024272عمرہ ویزہ جاری کئے گئے۔ ان میں سے 2561541مملکت پہنچ گئے جبکہ 399479ابھی مملکت میں موجود ہیں۔ 277372مکہ مکرمہ اور 122107مدینہ منورہ میں ہیں۔2162062عمرہ کرکے مملکت سے رخصت ہوچکے ہیں۔ اب تک عمرے پر آنے والوں میں پاکستانی پہلی، انڈونیشی دوسری ، ہندوستانی تیسری ، یمنی چوتھی اور ملائیشیائی باشندے پانچویں پوزیشن پر ہیں۔ ان کے بعدبالترتیب الجزائر، ترکی، مصر، بنگلہ دیش اور متحدہ عرب امارات کے معتمرین کا نمبر ہے۔
 

شیئر: