Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: ٹریفک حادثہ میں 3 ہلاک، 5 زخمی

جدہ۔۔۔جدہ میں  الخمرہ  پل کے قریب  ٹریفک حادثہ میں  تین افراد جاں بحق  اور 5 زخمی ہوگئے۔  ہلال احمر کے ترجمان  عبداللہ ابو زید نے کہا کہ  حادثہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی  شب  پیش آیا۔  اطلاع ملتے ہی  ہلال احمر کی پانچ  ایمبولینس موقع پر پہنچ گئیں۔  حادثہ کے نتیجے میں  ایک زخمی کی حالت  انتہائی نازک ہے۔ اسے  کنگ عبدالعزیز اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔  حادثہ کے اسباب  معلوم نہیں ہوسکے۔ 

شیئر: