Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھٹی پر گئے ہوئے غیر ملکی کارکن کا ہروب درج نہیں ہوسکتا

ریاض۔۔۔چھٹی پر گئے ہوئے غیر ملکی کارکن کا ہروب  درج نہیں ہوسکتا،  ہروب  کیلئے  کارکن کا اقامہ نافذ العمل ہونا چاہیئے۔  ہروب  رپورٹ  کے اندراج کے بعد 20 دن کے اندر  منسوخ کیا جاسکتا ہے۔  یہ بات  وزارت محنت نے  اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہی۔  اعلامیہ میں  کفیلوں  پر زور دیا گیا  کہ  غیرملکی کارکن کے  خروج و عودۃ کی زیادہ سے زیادہ مدت  180 دن ہے۔  اس سے زیادہ  کارکن کو  خروج و عودۃ کا ویزہ جاری نہیں کیا جاسکتا۔  کسی بھی وجہ سے  غیر ملکی کارکن کا  کمپیوٹر بند ہونے پر  مرافقین  کو  پیش کی جانے والی سہولتوں  سے محروم نہیں کیا جائے گا۔ کمپیوٹر بند ہونے کے باوجود  مرافقین سفر کرسکتے ہیں۔  وزارت محنت نے کہا ہے کہ  اقامہ کی مدت  میں تین ماہ باقی ہوں تو  اس صورت میں  اقامہ کی تجدید کرائی جاسکتی ہے۔  وزارت محنت نے  اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  مملکت میں اس وقت  90 لاکھ غیر ملکی کام کر رہے ہیں جن کا تعلق  100 سے زیادہ ممالک سے ہے۔ گھریلو  عملے سے  وابستہ  غیرملکیوں کی تعداد 24 لاکھ سے زیادہ ہے۔  سعودی عرب میں گھریلو  ملازمین کی اوسط تنخواہ  800 سے  1200 ریال کے درمیان ہے۔ 
 

شیئر: