Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان میں توسیع

اسلام آباد...امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے پاکستان میں اپنے قیام میں توسیع کردی۔ زلمے خلیل زاد نے ہفتے کو پاکستان سے روانہ ہونا تھا لیکن طالبان سے ملاقات کی امید کے باعث دورے میں توسیع کردی۔ واضح رہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا آئندہ دور پاکستان میں ہونے کا امکان ہے۔ ز لمے خلیل زاد پاکستان کی مدد سے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کئی اہم ملاقاتیں بھی کی ہیں۔ زلمے خلیل زاد کی روانگی کی حتمی تاریخ ابھی طے نہیں کی گئی۔ امریکی سفارتخانہ اس سے متعلق وزارت خارجہ کو آگاہ کرے گا۔

شیئر: