Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

5 سالہ منصوبے میں 90لاکھ ملازمتوں کی نشاندہی

 لاہور... وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ گزشتہ 5 سال میں چین پاکستان اقتصادی راہداری پرسکریسی کا غلاف تھا ہم پاکستان کے کاروباری طبقے کو اس پر آن بوڑلیں گے ۔سی پیک پر پالیسی کے مطابق اپنی رفتار سے چلے تو پاکستان کی معیشت کا ڈھانچہ بدل جائے گا ۔12ویں پانچ سالہ منصوبے میں مختلف شعبوں میں 90لاکھ نوکریوں کی نشاندہی کی ہے ۔سی پیک کے تحت 12 لاکھ نوکریاں حاصل ہو سکتی ہیں ۔بلوچستان حکومت اور اتحادیوں کے تحفظات دور کریں گے ۔بلوچستان کی ترقی اصل میں پاکستان کی ترقی ہے ۔جنوبی پنجاب صوبے کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) دو صوبوں کی بات کر کے تفریق پیدا کر رہی ہے ۔30جون تک جنوبی پنجاب کا سیکرٹریٹ کام کرنا شروع کر دے گا ۔ اگر تیس ، چالیس سالوں میں آباد ی بڑھتی ہے تو بہاولپور کو بھی صوبہ ہونا چاہیے ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے سی پیک کو نئے فیز میں لے جانے کا پروگرام بنایا ہے ۔پاکستان اور چین نے 20 دسمبر کو صنعتی تعاون کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں ۔پی ٹی آئی نے سی پیک کے ڈھانچے کو بہت وسعت دی ہے ۔وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین میں ملکی معیشت کی مضبوطی پر فوکس کیا گیا ۔فوری طور پر انڈسٹریل زونز پر کام شروع کرینگے جس کے تحت چین سے صنعتیں پاکستان منتقل ہونگی۔انہوں نے کہا کہ گوادر میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے آئل سٹی کے قیام میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ 

شیئر: