Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان آج قطر روانہ ہونگے

  اسلام آباد ... وزیر اعظم عمران خان پیر کو قطر کے سرکاری دورے پر دوحہ روانہ ہونگے۔قطری سفیر نے ایک بیان میں کہاکہ وزیر اعظم پاکستان، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات مزید بہتر اور مضبوط بنانے کا جائزہ لیا جائےگا۔ دونوں ممالک کے مابین باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور زیر بحث آئیں گے۔ عمران خان قطری ہم منصب عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ آل ثانی سے بھی ملاقات کریں گے۔ قطری سفیر نے کہاکہ قطر اور پاکستان کے درمیان مضبوط اور مستحکم بنیادوں پر استوار تاریخی تعلقات ہیں۔ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات میں واضح بہتری نظر آ رہی ہے۔ دونوں ملکوںکے مابین معاشی و توانائی شعبوں میں تعاون قابل ذکر ہے۔ وزیراعظم پاکستان کا دورہ قطر دوطرفہ تعاون کے فروغ، تعاون کی نئی راہیں متعین کریگا۔سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی افرادی قوت کو قطر بھیجنے کے مسئلے پر بھی بات چیت کرینگے۔

شیئر: