Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقتصادی عرب سربراہ کانفرنس اختتام پذیر

ریاض ۔۔۔ اقتصادی و سماجی عرب سربراہ کانفرنس کا اختتامی اجلاس ہوگیا۔ کانفرنس نے پہلی ترقیاتی کانفرنسوں کے منظور کردہ منصوبوں اور فیصلوں پر عملدرآمد کا عزم ظاہر کردیا۔ سعودی وفد کی قیادت وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کی۔ کانفرنس نے پناہ گزینوں اور اپنے گھروں ، بستیوں سے دوسرے علاقوں میں منتقل ہونے والے عربوں کے مسائل حل کرنے پر زور دیا۔انہوں نے توجہ دلائی کہ عرب پناہ گزینوں کے بحران نے میزبان عرب ممالک کے اقتصادی و سماجی مسائل دوچند کردیئے۔کانفرنس نے مشرقی القدس میں ترقیاتی حکمت عملی کے منصوبوں کے نفاذ کا مطالبہ کیا۔ فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کی تاکید کی۔تمام ممالک کو القدس کی قانونی حیثیت اور اس حوالے سے بین الاقوامی قانون کی پابندی پر زوردیا۔ عرب ممالک نے کہا کہ کوئی بھی ملک القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم نہ کرے اور نہ اپنا سفارتخانہ القدس منتقل کرے۔ کانفرنس نے اعلان بیروت بھی جاری کیا۔
 

شیئر: