Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ محمود سے چینی سفیر کی ملاقات

  اسلام آباد...پاکستان میں چینی سفیر یاوجنگ نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات چین ،پاکستان اقتصادی راہداری سمیت دیگر اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر چینی سفیرنے کہا کہ چین پاکستان دوستی دونوں ملکوں کے عوام کے دلوں میں جڑ پکڑ چکی ہے ۔گزشتہ سال نومبر میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے چین کا کامیاب دورہ کیا ۔ دونوں ممالک کی قیادت کے مابین اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ شاہ محمود نے کہاکہ میری چینی ہم منصب سے بیجنگ اور کابل میں ہونے ہونے والی ملاقاتیں مفید رہیں ۔ دوطرفہ باہمی تعاون کے فروغ کے ذریعے، پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ۔ پاکستان چین کی مضبوط حمایت و امداد پر چین کا شکر گزار ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے اہمیت کی حامل ہے۔ پاکستان دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کے فروغ سمیت مختلف شعموں میں چین کی معاونت کا خیر مقدم کرتا ہے ۔

شیئر: