Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عزیر بلوچ کی عدالت میں پیشی کی درخواست پر سماعت

کراچی: لیاری گینگ وار اور کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سرغنہ عزیر بلوچ کی عدالت میں پیشی کےلئے درخواست پر وفاقی حکومت نے سندھ ہائی کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس آفتاب گورڑ نے عزیر بلوچ کی عدالت میں پیشی سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ اس دوران وفاقی حکومت کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ عزیر بلوچ کا ملٹری کورٹ میں کیس چل رہا ہے اور آرمی کورٹ کا قانون بننے کے بعد ہائیکورٹ کوئی حکم نامہ جاری نہیں کر سکتی۔ ایڈوکیٹ شوکت حیات نے موقف اختیار کیا کہ مجھے بتایا جائے کہ میرے موکل کا بیٹا عزیر بلوچ زندہ ہے یا نہیں جس پر جسٹس آفتاب گورڑ نے ریمارکس دیئے’ ’زندہ ہے آپ اطمینان رکھیں“۔ عزیر بلوچ کے وکیل نے کہا کہ انسانی بنیادوں پر عزیر بلوچ کی ماں اور ان خاندان سے ملاقات کرائی جائے جس پر عدالت نے وفاقی حکومت سے ملاقات سے متعلق جواب طلب کرلیا۔ کیس کی آئندہ سماعت 11 فروری تک ملتوی کردی گئی۔
 

شیئر: