Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک پولیس اہلکار کے قاتل گرفتار

کراچی: گزشتہ روز گارڈن کے علاقے میں ہونے والے پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث خاتون سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مزار قائد چوکی پر تعینات احتشام کو گزشتہ روز گھر سے ڈیوٹی پر جاتے ہوئے قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول واقعہ کے وقت وردی میں تھا، جسے سینے اور بازو پر گولیاں لگیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق قریب موجود عمارتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان تک پہنچنے میں آسانی ملی ہے ۔ گرفتار خاتون مقتول پولیس اہلکار کی رشتہ دار بتائی جاتی ہے۔ مقتول اہلکار احتشام احمد کا تعلق حیدرآباد سے تھا، جو 2007ءمیں ٹریفک پولیس میں بھرتی ہوا تھا۔
 

شیئر: