Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئٹہ: بچے پراسرار بیماری کا شکار

کوئٹہ: کچھی ضلع کے علاقے لنڈی کھوسہ میں پراسرار وبائی مرض پھوٹنے سے کئی بچے شکار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے میں بچوں کے چہرے اور جسم پر دانے اور نشان بنتے جا رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ متاثر ہونے والے بچوں کی عمر 3 سے 10 سال تک ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے لنڈی کھوسہ کے علاقے میں جلدی وبائی امراض کا نوٹس لیتے ہوئے ٹیم بھیج دی ہے۔ صوبائی حکومت کے نوٹس پرڈاکٹروں کی ایک ٹیم صورتحال کاجائزہ لینے کےلئے لنڈی کھوسہ پہنچ گئی ہے جہاں علاج کےلئے مفت کیمپ قائم کر کردیا گیاگیا ہے۔ والدین کی بڑی تعداد جلدی امراض کاشکار بچوں کو لے کرمفت طبی کیمپ پہنچ گئی جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے بچوں کامعائنہ اور علاج شروع کردیا۔
 

شیئر: