Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وفاق کو سندھ کے منصوبوں میں دلچسپی نہیں‘ وزیر اعلیٰ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علیشاہ نے کراچی کے منصوبوں پر وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی کے حوالے سے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی کمپنیوں کو بینک گارنٹی دینے سے متعلق وزیرا عظم اور وفاقی حکومت کو کئی خطوط لکھے جا چکے ہیں تاہم ان کے جواب نہیں دیے جاتے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وفاقی حکومت کی کراچی میں کتنی دلچسپی ہے۔ اہک ہفتے قبل بھی وزیرا عظم کو کراچی سرکلر ریلوے سے متعلق خط لکھا۔ وزیر اعلیٰ نے وضاحت کی کہ میں اس لیے خطوط لکھتا ہوں کہ شاید کبھی تو اثر ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں خطاب کے دوران کراچی سرکلر ریلوے اور سی پیک منصوبوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کی حکومت میں ملک ڈوبتے دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میرے چین جانے کی وجہ سے میرا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا، وفاقی حکومت کو میرے دورہ چین پر اعتراض تھا۔ کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ وفاق کے تعاون کے بغیر بننا ممکن نہیں۔ پیسے نہ ہونے کے باوجود قرض لے کر منصوبے کےلئے15 فیصد رقم دینے پر تیار ہیں۔
 

شیئر: