Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایان علی کی درخواستیں مسترد‘ آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی: کرنسی اسمگلنگ میں نامزد ماڈل ایان علی کو کسٹم کی خصوصی عدالت نے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ذرائع کے مطابق خصوصی عدالت کے جج ارشد بھٹہ نے راولپنڈی میں کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی۔ اس دوران ماڈل ایان علی کے وکیل کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی واپسی، مستقل حاضری سے استثنا اور معافی و مقدمہ ختم کرنے کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پر پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کسٹم کی خصوصی عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ ملزمہ بادی النظر میں کرنسی اسمگلنگ میں ملوث ہے اور ملزمہ کے نہ آنے پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی ہوگی۔ اس حوالے سے گواہان کو بھی نوٹس جاری کرکے کرنسی اسمگلنگ کیس کی آئندہ سماعت 15 فروری تک کے لیے ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ ایان علی کو 14 مارچ 2015ءکو اسلام آباد سے دبئی جاتے ہوئے بینظیر بھٹو ایئرپورٹ پر اُس وقت حراست میں لیا گیا تھا، جب ان کے پاس سے 5 لاکھ ڈالرز برآمد ہوئے تھے ، جس کے بعد ان کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کا مقدمہ درج کیا گیا اور انہیں جیل کی ہوا بھی کھانی پڑی۔
 

شیئر: