Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں

کراچی: شہر قائد میں گزشتہ شب سے سائبیرین ہوائیں چل رہی ہیں جس کے باعث شہر میں سردی کی شدت میں خاصا اضافہ ہوگیا ہے۔ شہریوں نے سردی بڑھتے ہی گرم کپڑے، جیکٹیں اور سویٹر دوبارہ نکال لیے جبکہ گھروں میں ایک بار پھر لحاف اور کمبل استعمال ہونے لگے اور کاروباری علاقوں میں سوپ، یخنی، مچھلی، گرم دودھ، کستوری دودھ، خشک میوہ جات، حلوہ جات کی طلب بڑھ گئی ہے۔ طبی ذرائع کے مطابق کراچی میں موسم اچانک بدلنے کی وجہ سے گلے کی بیماریوں، نزلہ، زکام، کھانسی اور موسمی بیماریوں میں اضافہ ہو گیا، تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج بارش کا امکان نہیں ہے جبکہ سردی کی شدت برقرار رہے گی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شہری گرم کپڑوں کا استعمال کریں اور ٹھنڈی ہوا سے بچنے کی ہرممکن کوشش کریں۔
 

شیئر: