Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور: بی آر ٹی منصوبے کے لیے فرانس کا 19 ارب قرض

پشاور:  پشاور میں عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے فرانس کی جانب سے بی آر ٹی منصوبے کے لیے 19.5 ارب روپے کا قرضہ دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فرانسیسی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ پشاور بی آر ٹی منصوبے سے عوام کو بہترین سفری سہولیات اور ماحول صاف رکھنے میں مدد ملے گی۔ اسی لیے فرانس حکومت کی جانب سے پشاور بی آر ٹی کے لیے 19.5 ارب روپے کا یہ قرضہ آسان شرائط پر دیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب وزیر بلدیات خیبرپختون خوا شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ پشاور کے بی آر ٹی منصوبے کی لاگت بڑھنے کی خبریں افواہ کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے کی لاگت 66 ارب روپے ہی ہے، جو ایکنک سے منظور شدہ ہے۔
مزید پڑھیں:-  - - - -قبضے کی زمین پر قائم تھانے منتقل کرنے کی ہدایت
 

شیئر: