Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی احرام اور جا نمازیں تیار کریں، وزیر حج

مکہ مکرمہ ۔۔۔ وزیر حج و عمرہ محمد بنتن نے سعودی سرمایہ کاروں سے کہا ہے کہ وہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بازاروں میں درآمدی اشیاء کے بجائے سعودی ساختہ اشیاءفراہم کرنے کا اہتمام کریں۔ سیکڑوں چیزیں مقامی تاجر بیرون مملکت سے درآمد کررہے ہیں۔ سرمایہ کاروں کو چاہئے کہ وہ یہ ساری اشیاءمملکت میں تیار کرکے مقدس شہروں کی مارکیٹوںکو فراہم کریں۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ جائزوں سے پتہ چلا ہے کہ مکہ مدینہ آنے والا ہر حاجی کم از کم 10جا نمازیں خرید کر لیجاتا ہے جنہیں وہ اپنے عزیزوں اور احباب کو تحفے کے طور پر پیش کرتا ہے۔ عجیب بات یہ ہے کہ یہ جا نمازیں اور احرام درآمد کئے جارہے ہیں اور فروخت کرنے والے بھی غیر ملکی ہی ہیں۔
 
 
 

شیئر: