Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”آئی ٹی“ اور ”جے آئی ٹی“، رابی کا ٹویٹ وائرل

معروف گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ سوشل میڈیا پر بہت متحرک رہتی ہیں اور اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات بتانے کے ساتھ ساتھ عوامی ایشوز پر بھی گاہے بگاہے اظہار خیال کرتی رہتی ہیں۔اب انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ایک ایسا ٹویٹ کیا ہے جو خوب وائرل ہو رہا ہے جبکہ اس ٹویٹ پر تبصروں کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔ رابی پیرزادہ نے ہلکے پھلکے انداز میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہاہے کہ ”انڈیا آئی ٹی“ میں ترقی کررہاہے ہم جے آئی ٹی میں“۔رابی پیر زادہ کے اس ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے تبصروں کا دلچسپ سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

 

شیئر: