Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلین اوپن :7مرتبہ کی چیمپیئن سیرینا ولیمز کا فتح کی جانب سفر ختم

میلبورن:آسٹریلین اوپن میں امریکی کھلاڑی سیرینا ولیمز کا سفر بھی ختم ہوگیا جبکہ عالمی نمبر ون نوواک ڈوکووچ سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔گرینڈ سلام ٹورنامنٹ میں دیگر کھلاڑیوں میں فرانس کے لوکاس پولی نے پہلی مرتبہ سیمی فائنل کوالیفائی کیا جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا اور جاپان کی نوامی اوساکا سیمی فائنل کھیلیں گی ۔ یوکرین کی ایلینا سویٹولینا بھی سیرینا ولیمز کی طرح شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔سیرینا ولیمز کو جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا نے 6-4, 4-6,7-5سے ہراتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی جبکہ 7مرتبہ کی چیمپیئن سیرینا ولیمز کوارٹر فائنل سے آگے نہ بڑھ سکیں۔ جاپان کی نوامی اوساکا نے یوکرین کی ایلینا سویٹولینا کے خلاف اسٹریٹ سیٹس میں6-4اور6-1سے کامیابی حاصل کی۔ مینز سنگل میں عالمی نمبر ون نوواک ڈوکووچ فیورٹ کھلاڑی کے طور پر آگے بڑھتے جا رہے ہیں اور انہوں نے جاپانی کھلاڑی کائینیشیکوری کے خلاف کامیابی حاصل کی جو ان فٹ ہو کر میچ سے دستبردار ہو گئے ۔ نوواک پہلا سیٹ جیتنے کے بعد دوسرے سیٹ میں بھی واضح برتری لے چکے تھے کہ جاپانی کھلاڑی نے میچ چھوڑ دیا ۔ فرانس کے لوکاس پولی نے کینیڈا کے میلوس راونک کو ہرا کر پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلام ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی جہاں ان کا مقابلہ نوواک ڈوکووچ سے ہوگا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: