Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کی پسندیدہ غذا لندن سے منگو ا ئی گئی

  لاہور...وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نواز شریف سرکاری مہمان ہیں۔پسندیدہ غذا لندن سے منگو ا کر دی گئی ۔جیل میں پورا پروٹوکول دیا جاتا ہے۔علاج کی ذمہ داری پوری کی جائےگی ۔جمعہ کو پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے مریم نواز اور مسلم لیگ (ن) کا میڈیا سیل نواز شریف کی صحت کے حوالے سے شور مچا رہا ہے حالانکہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ بالکل نارمل ہے۔ آل شریف جھوٹ بولنا چھوڑ دیں۔ حمزہ شہباز نے کل ایوان میں تقریر کی لیکن اوپر نظر تک نہیں اٹھائی۔ن کی آنکھیں اور زبان سانحہ ساہیوال پر بات کرتے ہوئے ساتھ نہیں دے رہی تھی۔ شرمندگی ان کے چہرے سے عیاں تھی۔انہو ں نے کہا کہ نواز شریف ہائی پروفائل مجرم ہیں۔ وہ قانون کے مہمان ہیں، جیل میں انہیں 100 فیصد پروٹوکول دیا جاتا ہے۔پنجاب اور وفاقی حکومت کی جانب سے نواز شریف پر کوئی بندش نہیں۔ گھر سے کھانا بھی آتا ہے۔ نواز شریف کو ان کی ایک مرغوب غذا لندن سے منگوا کردی گئی۔

شیئر: