Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی نوجوان سعودی عقال تیار کرنے میں ماہر

ریاض۔۔۔ پاکستانی نوجوان ذاکر نے سعودی عقال کی تیاری میں کمال پیداکرکے سعود یوں کے دل جیت لئے۔ ذاکر کئی برس قبل ملازمت کی غرض سے مملکت آیا تھا۔ اب اس نے عقال اور عربی رومال تیار کرنے میں کمال پیدا کرلیا ہے۔جرمن کمپنی میں ملازمت چھوڑ کر عقال سازی کو اپنا ہنر بنالیا۔ ذاکر کا کہناہے کہ وہ دستکار خاندان سے وابستہ ہے۔ مملکت آتے وقت مختلف قسم کے دھاگے بھی لایا تھا۔ اس نے بتایا کہ سعودی عرب میں مرد حضرات عقال استعمال کرتے ہیں اسے بیحد اہمیت دی جاتی ہے۔ کچھ لوگ اون اور دیگر دھاگے سے عقال تیار کرتے ہیں۔ عقال مختلف معیار کے ہیں۔ 20منٹ میں ایک عقال تیار کرلیتا ہوں۔ ایک کی قیمت 25سے 50ریال تک ہوتی ہے۔ اللہ کا کرم ہے کہ اس میں کمال پیدا ہوجانے کے باعث میرا کام بہت اچھا چل رہا ہے۔ خلیجی ریاستوں میں بھی عقال کا رواج ہے۔

شیئر: