جھانوی کے بارے میں بہن کے انکشافات

آنجہانی اداکارہ سری دیوی اور معروف ہدایت کار بونی کپور کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور نے اپنی بڑی بہن و اداکارہ جھانوی سے متعلق انکشافات کر دیئے ۔ میڈیا کے مطابق خوشی کپور نے حال ہی میں میڈیا سے گفتگوکے دوران بتایا کہ جھانوی کتھک رقص کی دیوانی ہیں اور جب بھی گھر میں فارغ ہوتی ہیں تو رقص کرنا شروع کر دیتی ہیں۔خوشی نے ایک انکشاف یہ بھی کیا کہ جھانوی نیند میں بھی بالی وڈ فلموں کے ڈائیلاگ بڑبڑاتی رہتی ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ جھانوی کپورکے بعد اب خوشی کپور رواں سال بالی وڈ میں ڈبیو کرنے کی تیاری کر چکی ہیں۔

 

شیئر: