Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طبی بنیادوں پر ضمانت کے لیے نواز شریف کی درخواست

اسلام آباد:  طبی بنیاد پر ضمانت حاصل کرنے کے لیے سابق وزیر اعظإ نواز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیرا عظم نواز شریف نے اپنے وکیل خواجہ حارث کے توسط سے العزیزیہ ریفرنس میں ضمانت حاصل کرنے کے لیے عدالت عالیہ اسلام آباد میں متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں چیئرمین نیب، احتساب عدالت کے جج اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل لاہور کو فریق بنایا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہیں عارضہ قلب لاحق ہے، لہٰذا طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کی جائے ۔ واضح رہے کہ نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 برس کی سزا سنائی گئی ہے، سزا کے خلاف انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع بھی کررکھا ہے اور وہ اس وقت لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں ہیں جبکہ گزشتہ دنوں ان کا لاہور ہی میں تفصیلی ژبی معاینہ بھی کیا گیا تھا۔

شیئر: