Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#میئرچائناکٹنگ_مسجدبناؤ

میئر کراچی وسیم اختر کی جانب سے تجاوزات کے نام پر آپریشن کے دوران ہل پارک میں قائم مسجد کو شہید کرنے پر اہل کراچی سراپا احتجاج ہیں۔ ٹویٹر پر بھی اس حوالے سے متعدد ٹویٹس کیے گئے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ٹویٹ کیا : ‏ہمارا مطالبہ ہے کہ مسجد کو شہید کرنے والوں کو فوری گرفتار کرکے تعزیرات پاکستان آرٹیکل 295 اے کے مطابق مقدمہ قائم کیا جائے اور ان کو نشان عبرت بنایا جائے۔
بدر تنویر کا کہنا ہے : ‏سرکاری عہدیداران کی تو ابھی تک ایک بھی ناجائز ملکیت نہیں گرائی گئی لیکن مسجد گراتے وقت مئیر کراچی کو مسجد کے تقدس کا خیال بھی نہیں رہا۔
علی حسن نے لکھا : ‏کراچی میں تجاوزات کے نام پر مسجدیں شہید کی جارہی ہیں اور دوسری طرف قومی و صوبائی اسمبلیاں سنیما گھروں اور شراب خانوں کے لائسنس جاری کر رہی ہے۔
سبحان احمد نجمی نے ٹویٹ کیا : ‏مرکز اسلامی کو سینما گھر میں تبدیل کرنے والے اور مسجد راہ نما کو شہید کرنے والے ایک ہی نسل اور اور ایک ہی لسانی جماعت سے تعلق رکھنے والے لوگ ہیں ۔
سیدہ ایمن وارثی نے لکھا : ‏اس موقع پر بھی ہم امیر کراچی حافظ نعیم الرحمٰن صاحب انتہائی شکر گزار ہیں ۔دوسری طرف ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں اس سانحہ کی اور مٸیر کراچی اپنی روش سے باز آجاٸیں ورنہ کراچی کے عوام ہی نہیں پورا ملک آپ پرچڑھاٸ کردے گا۔ 
سید عبید الرحمن نے کہا : ‏ہل پارک مسجد شہید کرنے والے مجرموں کے خلاف کارروائی تک ہماری تحریک جاری رہے گی ۔
محمد سعد نے سوال کیا : ‏اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے ملک میں اب مسجدیں بھی محفوظ نہیں؟ 
صہیب راشد نے ٹویٹ کیا : ‏40 سال قدیم مسجد کو شہید کرنے والے مئیر کراچی اللہ کی پکڑ اور سخت عذاب سے بچ نہیں سکتے۔ 
آصف ش
فیق نے کہا : ‏پہلے اسلامک سینٹر کو سینما بنایا اور اب مساجد گرانے لگے ہیں ، مئیر کراچی شرم تم کو مگر نہیں آتی ۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں