Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی اکاونٹس کیس ،فیصلہ چیلنج کریں گے،پیپلزپارٹی

اسلام آباد... پیپلزپارٹی نے جعلی اکاونٹس کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کراچی میں اور تفتیش راولپنڈی میں ہورہی ہے۔ یہ بدنیتی ہے۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے فیصلے کو چیلنج کریں گے۔ اس ٹیم کو تبدیل کیا جائے۔ انہوںنے کہا کہ یہ اپوزیشن کو توڑنے کا منصوبہ ہے ۔عمران خان اپنے خاندان کو بچانے کے لئے ایمنسٹی اسکیم لے کر آئے۔ دریں اثناءجعلی اکاونٹس کیس میں پیپلزپارٹی کی قیادت کو آئندہ ہفتے طلب کرکے سوال نامہ دئیے جانے کا امکان ہے۔ نیب ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ آصف علی زرداری ،فریال تالپور اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو آئندہ ہفتے طلب کرکے سوال نامہ دئیے جانے کا امکان ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کو طلب کرنے کا ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

شیئر: