Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اٹلی: چھوٹے طیارے اور ہیلی کاپٹر میں تصادم،5 ہلاک

روم ۔۔۔اٹلی کے گلیشیر پر چھوٹے طیارے اور ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔حادثہ شمالی اٹلی میں سوئٹزرلینڈ اور فرانس کی سرحد کے نزدیک پیش آیا ۔منفی درجہ حرارت اور موسم کی خرابی کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔طیارے اور ہیلی کاپٹر کا ملبہ گلیشیر سے مل گیا ۔ 2 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ زخمی ہونے والوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ زخمیوں کے متعلقہ ممالک کو آگاہ کردیا گیا جو ان کے اہل خانہ سے رابطہ کریں گے۔ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم زخمی افراد کے فرانس اور سوئٹزرلینڈ کے شہری ہونے کی تصدیق کردی گئی ۔ طیارے اور ہیلی کاپٹر کی ملکیت اور ان کی منزل کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

شیئر: