Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سب کچھ سارہ کی اداکاری اور خوبصورتی کے باعث ہوا

    بالی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان، ان دنوں اپنی بیٹی سارہ علی خان کو میڈیا کی زیادہ توجہ ملنے کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا ہیں۔بالی وڈ میں فلم ’کیدرناتھ‘ سے ڈبیو کرنے والی سارہ علی خان پہلی ہی فلم کی کامیابی کے بعد ہر کسی کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں اور اس کامیابی کو مزید پروان چڑھانے میں روہت شیٹی کی فلم ’سمبا‘ بھی سنگ میل ثابت ہوئی۔ یہ سب کچھ سارہ کی اداکاری اور ان کی خوبصورتی کے باعث ہوا۔کئی نامور ہدایت کار سارہ کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کے خواہشمند ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سارا ان دنوں میڈیا پر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔اس غیر معمولی توجہ کے باعث اداکارہ کے والد سیف علی خان عاجز آچکے ہیں۔ واضح رہے کہ بونی کپور بھی اپنی بیٹی جھانوی کو سارہ کے مقابلے میں میڈیا کی کم توجہ ملنے کی وجہ سے تشویش میں مبتلا ہیں یہاں تک کہ انہوں نے جھانوی کی تشہیری ٹیم تبدیل کرنے کا بھی کہہ دیا ہے۔

 

شیئر: