Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمہوریت میں الیکشن کمیشن کا کردارقابل فخر ہے، وزیر اعظم مودی

نئی دہلی۔۔۔۔۔ وزیراعظم مودی نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’’من کی بات‘ ‘کے 52 ویں ایڈیشن کا آغاز کرناٹک کےضلع تمکر کے ڈاکٹر شری شیو کمار کی موت پرخراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نےکہا سابق صدر ڈاکٹر عبدالکلام نے 2007میں تمکر میں شری شیوکمار کی 100ویں سالگرہ  کے موقع پر نظم پیش کی تھی۔وزیر اعظم نے کہا کہ الیکشن کمیشن ملک کاانتہائی اہم ادارہ ہے اور اس نے ہندوستانی جمہوریت کو مضبوط اور کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انهوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہندوستانی جمہوریت کا لازمی حصہ ہے۔وزیر اعظم نے 25 جنوری کو 'قومی ووٹر ڈےکا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان میں جس پیمانے پر انتخابات کا انعقاد ہوتا ہے، اسے دیکھ کر دنیا حیران ہے،الیکشن کمیشن جس حسن و خوبی سے انتخابات منعقد کراتاہے اس پر ملک کے ہرشخص کو فخر ہے۔انهوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن تمام رائےدہندگان کو ووٹ دینے کا بھرپور موقع فراہم کرتا ہے۔انہوں نے الیکشن کمیشن کے تمام افسران و ملازمین کی تعریف کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ 26جنوری 1950کو آئین نافذ ہونے کے بعد جمہوری ملک وجود میں آیا۔
مزید پڑھیں: - - - -اجودھیاتنازع 24گھنٹے میں حل کردینگے، یوگی

شیئر: