Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عابدہ پروین سے متاثر ہوں، آئمہ نے متاثر کیا، حمیرا چنا

 پاکستان کی معروف گلوکارہ حمیرا چنا نے کہا ہے کہ موسیقی دلوں کو جوڑنے اور پیار محبت کے پیغام کا ذریعہ ہے۔ ہمیں اپنی موسیقی پر فخر کرنا چاہئے۔ ایک انٹرویو میں حمیرا چنا نے کہا کہ ہمارے ملک میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے جو تیزی سے سامنے آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسیقی کی ترقی اور ترویج کےلئے اداروں کا ہونا ضروری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ فنکار سامنے آئیں ۔انہوںنے کہا ہے کہ گلوکارہ عابدہ پروین سے بڑی متاثر ہوں۔دیگر گلوکاروں میں شازیہ منظور پسند ہیں جو لے اور سر کو اچھے طریقے سے سمجھتی ہیں جبکہ نئی گلوکاروں میں آئمہ بیگ نے مجھے متاثر کیا ہے۔
 

شیئر: