Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی لانڈرنگ کیس: زرداری اور فریال فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست

کراچی: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور نے عدالت عظمیٰ کا فیصلہ چیلنج کرنے کی درخواست دائر کردی۔ ذرائع کے مطابق ایڈوکیٹ لطیف کھوسہ کی جانب سے تیار کی گئی نظر ثانی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے بینکنگ کورٹ میں حتمی چالان داخل کرنے میں ناکام رہا جبکہ عدالت عظمیٰ نے تسلیم کیا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قابل قبول شواہد نہ لا سکی۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ’چاہتے تھے کہ معاملہ شفاف اندازسے منطقی انجام تک پہنچے، ایف آئی اے تمام اداروں کی مدد کے باوجودقابل جرم شواہد تلاش نہ کرسکا، ایف آئی اے کی استدعا پرسپریم کورٹ نے جے آئی ٹی تشکیل دی، جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے، تحریری جواب دیا اور جے آئی ٹی ہمارے خلاف براہ راست شواہد تلاش نہ کرسکی۔ جے آئی ٹی نے ہمارے موقف کو شامل کئے بغیررپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی جو مفروضوں اور شبہات پرمبنی تھی جبکہ جے آئی ٹی نے بھی معاملے کی مزید انکوائری کی سفارش کی۔ سپریم کورٹ 7 جنوری کے فیصلے پرنظر ثانی کرے۔
 

شیئر: