Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سانحہ ساہیوال: مقتولین کے ورثا کی جان کو خطرہ

لاہور: ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے اہل کاروں کی فائرنگ سے جاں بحق خاندان کے ورثا نے حکومت سے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) معاملے کو الجھانے کی کوشش کررہا ہے، ذرائع کے مطابق سانحہ ساہیوال میں جاں بحق خلیل کے ورثا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وکیل شہباز بخاری نے کہا کہ سی ٹی ڈی اپنے پیٹی بند بھائیوں کو بچانے کی کوشش میں ہے جبکہ خلیل کی فیملی کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ مقتولین کے ورثا کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران وکیل شہباز بخاری نے کہا کہ خلیل کی فیملی کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، انہیں تحفظ دیا جائے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سی ٹی ڈی کے ایک اعلیٰ افسر نے مجھے بھی فون کرکے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں۔ شہباز بخاری نے دروان پریس کانفرنس ایک ریکارڈ کی گئی کال سنائیسنائی جس میں کہا گیا ہے کہ ججز آپ سے خوش نہیں ہیں، لہٰذا آپ کیس سے ہٹ جائیں۔ شہباز بخاری کا مزید کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی اعجاز شاہ کو معاملے سے آگاہ کردیا ہے جبکہ انہوں نے کال کرنے والے افسر کے خلاف کارروائی کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں ادارے کسی کی جانبداری نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سانحہ معمولی نہیں ۔ انٹیلی جنس اداروں نے بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ تفتیش میرٹ پر ہو گی۔
 

شیئر: