Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیکس ریٹرن فارم آسان بنائیں گے‘ اسد عمر

لاہور: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجارتی خسارہ قابو میں لانے تک دیگر معاملات حل نہیں کیے جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے نظام کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ بجلی پیدا کرنے کے لیے آزادی ہونی چاہیے ساتھ ہی بجلی کی تقسیم کے نظام کو بھی مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اداروں میں آڈٹ کا نظام ضروری ہے۔ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کا طریقہ آسان کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے ، ٹیکس ریٹرن آسان بنانے کےلئے کام کررہے ہیں، آسان ٹیکس فارم اسکیم پورے ملک میں لاگو ہوگی۔ 2019ءکے ٹیکس ریٹرن کو آسان بنایا جائے گا اور فروری میں ٹاپ ٹیکس ریٹرنز کو تقریب میں سراہا جائے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ اربوں روپے کے کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، ہم اب دیوار کے پیچھے چھپ نہیں سکتے ۔ سی پیک میں اسپیشل اکنامک زونز کا بنیادی کردار ہے اور اکنامک زونز بزنس مین کو چلانے چاہئیں۔ حکومت کا کام سہولت دینا ہے اصل کام تاجر برادری نے کرنا ہے۔
 
 

شیئر: