Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب کے کئی محکموں کی کارکردگی غیر اطمینان بخش

لاہور:  پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ نے ایک رپورٹ تیار کی ہے جس کے مطابق پنجاب کے 20 سے زائد وزرا کے ماتحت چلنے والے محکموں کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی اینڈ ڈی بورڈ کی رپورٹ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کی جائے گی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے محکمے کی کارکردگی 33 جبکہ وزیر بلدیات عبدالعلیم خان کے محکمے کی کارکردگی 21 فیصد رہی۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر سیاحت یاسر ہمایوں کے محکمے کی کارکردگی 31 فیصد، وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال محمد اجمل کے محکمے کی کارکردگی 37 فیصد، وزیر آبپاشی محمد محسن لغاری کے محکمے کی کارکردگی 38 فیصد جبکہ وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری کے محکمے کی کارکردگی 39 فیصد رہی۔ رپورٹ کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کے تمام صوبائی محکموں کے لیے 238 ارب روپے مختص ہیں، 14 کھرب کا بجٹ صوبائی محکموں کو جاری کیا گیا جس میں سے 91 ارب روپے استعمال ہوئے۔
مزید پڑھیں:- -  - - -نئی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے قیام پر پابندی

شیئر: