Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#مستحکم_پاکستان

ٹویٹر صارفین کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منزلیں طے کر رہا ہے اور عمران خان ہی پاکستان کو مستحکم پاکستان بنا سکتے ہیں۔
نواب وقار احمد نے ٹویٹ کیا : ‏جب تک وطن عزیز میں عدالتوں سمیت ھر شعبہ زندگی میں انصاف پر مبنی نظام عدل قائم نھیں ھوتا مستحکم پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر نھیں ھو سکتا۔ ھر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ذمہ داری ھے کے وھ اپنے ماتحت اداروں اور افراد کے ساتھ عدل کا معاملہ کریں۔
افشین ارشد نے لکھا : ‏منی بجٹ میں روشن اور مستحکم پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے ،قوم کی نظریں اب وزیراعظم عمران خان پرلگی ہوئی ہیں، سابق حکومتوں کی جانب سے پیش کئے جانے والے بجٹ الفاظ کا ہیر پھیر ہوتا تھا جبکہ یہ بجٹ غریب عوام الناس کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔
سیف اللہ ملک نے کہا : ‏ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ اب پاکستان انشاءاللہ  ضرور مستحکم ہو گا کیونکہ ہمیں امانتدار قیادت مل چکی ہے ۔
ثمر سعید کا کہنا ہے : ‏مستحکم پاکستان کے لیے ضروری ہے کہ فوج صرف جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت تک محدود ہو ، عدلیہ اپنے مقدمات نمٹانے پر توجہ دے ، سیاست دان اقتدار میں آنے کے لیے فوج اور مخالف کو ہٹانے کے لیے عدالت کا کندھا تلاش نہ کریں۔
غلام طاہر نے ٹویٹ کیا : ‏یہ ھے میرا وطن ، میرا فخر, میری پہچان, میرا پیارا پاکستان! مجھے فخر ھے پاکستانی ھونے پر۔ شکریہ پاکستان۔
نوشین سحر نے لکھا : اللہ نے پاکستان کو خوبصورت جغرافیہ دیا ہے، دنیا کے کسی ملک میں سارے وسائل موجود نہیں ہیں، پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے۔
منہال خان کا کہنا ہے : ‏پاکستان کو اسلام کےنفاظ کے لیے حاصل کیا تھا اسلام کا نفاظ ہی اس کا مقدر ہے ان شاءاللہ اور اسی نظام تلے یہ دنیا کی سپر پاور بنے گا۔
سلمان شہزاد نے ٹویٹ کیا : ‏آج پی ایس ایل میں 19 سے زیادہ نئے کھلاڑی شامل ہوگئے ہیں اور انشاءاللہ بہت جلد دنیائے کرکٹ کے بڑے نام اس کا حصہ ہوں گے یہ روشن اور ‎مستحکم پاکستان کی نوید ہے۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں