Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

18ویں ترمیم بچانے کیلئے لانگ مارچ پر تیار ہیں‘ بلاول

کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آخری بجٹ میں خان صاحب کی بہن کے لیے تو ریلیف ہے لیکن غریب مزدور کے لیے کوئی ریلیف نہیں۔ ذرائع کے مطابق سندھ کے شہر خیرپور میں گمبٹ میڈیکل کالج کے افتتاح کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمایندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ خوشی ہوئی پاکستان کے غریب عوام سندھ میں آکر اپنا مفت علاج کراسکتے ہیں۔ ہمارے صوبے اور ملک کے لیے بہت سے چیلنجز اور مشکلات ہیں۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ نیا پاکستان والے عمران خان کی حکومت کو چیلنج کرتاہوں کہ وہ گمبٹ جیسا میڈکل کالج کے پی میں نہیں بناسکتے ۔ میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم پر آنچ بھی نہیں آنے دوں گا۔ اس کے لیے لانگ مارچ کرنے کو بھی تیار ہوں۔ کون سا ایسا ملک ہے جہاں ایک سال میں 3 بجٹ پیش کیے جاتے ہیں۔ موجودہ حکومت نے بھی وہی پرانی ن لیگ والی منطق اپنائی ہے کہ ہر چیز پر ٹیکس لگادو ۔ بلاول کا کہنا تھا کہ جس طریقے سے خان صاحب پارلیمنٹ چلارہے ہیںاس سے پورے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔
 
 
 

شیئر: