Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رواں مالی سال ترقی کی شرح کم رہے گی‘ اسٹیٹ بینک

کراچی: اسٹیٹ بینک نے ملکی معیشت پر رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی رپورٹ جاری کردی۔ ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں معاشی نمو کا ہدف 6.2 فیصد مقرر کیا گیا تھا تاہم یہ 4 سے 4.5 فیصد رہے گی جبکہ بجٹ خسارے کا ہدف 4.9 فیصد رکھا گیا تھا جو 5.5 سے 6.5 فیصد تک رہے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پہلی سہ ماہی میں معاشی ماحول ایک چیلنج کے طور پر رہا جبکہ خام تیل کی عالمی قیمتیں سب سے بڑی مشکل رہیں جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ سیاسی تبدیلی کے سبب بیرونی ادائیگیوں کوغیر یقینی صورتحال کا سامنا رہا اور مالیاتی صورتحال اخراجات میں لچک نہ ہونے کے سبب دباﺅ میں رہی جب کہ نئی حکومت نے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ترقیاتی اخراجات کم کئے ۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ٹیکس چھوٹ کو جزوی کم کیا گیا، بیرونی فنانسنگ کے نئے ذرائع تلاش کیے گئے ، معیشت کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اصلاحات پروگرام میں تیزی ضروری ہوگئی ہے۔ 
 
 

شیئر: