Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئٹہ کے مغوی سرجن ابراہیم خلیل 48 روز بعد گھر پہنچ گئے

کوئٹہ:  گزشتہ ماہ اغوا کیے گئے ڈاکٹر ابراہیم خلیل 48 روز بعد اپنے گھر واپس پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق سول اسپتال کوئٹہ کے مغوی نیورو سرجن کی بازیابی اور گھر پہنچنے کی تصدیق ان کے اہل خانہ اور چیئرمین ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی نے کی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کے بھتیجے محمد عمر نے گفتگو میں بتایا کہ اغوا کاروں نے ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو کراچی میں چھوڑا ہے، جہاں سے وہ فلائٹ لے کر بذریعہ جہاز آج کوئٹہ پہنچے، تاہم وہ بہت زیادہ تھکے ہوئے اور ذہنی طور پر ڈسٹرب ہیں۔ قبل ازیں رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو نامعلوم مسلح افراد نے آج صبح 6 بجے کے قریب زخمی حالت میں چمن کے مال روڈ پر چھوڑا ہے، جہاں سے وہ ایک ٹیکسی کے ذریعے کوئٹہ کے علاقے پروفیسرز کالونی میں واقع اپنے گھر پہنچے تھے۔ واضح رہے کہ نیورو سرجن ابراہیم خلیل کو 13 دسمبر کو کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاؤن سے اغوا کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -  -نقیب اللہ قتل کیس: مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم
 

شیئر: