Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کیلئے 400 جدید ترین بسوں کا انتظام

مکہ مکرمہ۔۔۔ مکہ مکرمہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے مقدس شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے کے تحت شاندار بس سروس کی تیاریاں شروع کردیں۔ 2019ءکے آخر تک بسیں تیار ہوکر سعودی عرب پہنچ جائیں گی۔ 2020ء کے شروع میں بس سروس کا آغاز کردیا جائے گا۔ 400 بسیں طلب کی جائیں گی ۔ ان میں سے 240 چالیس نشستوں والی عام بسیں ہونگی جبکہ 160 بسیں 60 نشستیں والی بڑی ہونگی۔ بس سروس کی بدولت مقدس شہر میں معتمرین اور حجاج کو بڑی سہولت ہوگی۔ بس سروس میں معذوروں کیلئے سہولتیں ہونگی۔ مسافروں کیلئے وائی فائی کا انتظام ہوگا۔ بسیں ماحول دوست ہونگی۔ یہ " یورو 4 " ایندھن استعمال کریں گی۔ مکہ مکرمہ موسم سے ہم آہنگ جدید ترین ایئر کنڈیشن سسٹم سے آراستہ ہونگی۔ مسافروں کو سفر کے دوران سمعی و بصری آگاہی بھی فراہم ہوگی۔ 

شیئر: