Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کی خاموشی ڈیل کا نتیجہ نہیں،پرویز رشید

اسلام آباد ... مسلم لیگ (ن)کے رہنماءو سابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کی خاموشی کسی ڈیل کا حصہ نہیں بلکہ ان کی خاموش سیاست نے عمران خان کا وہ چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کردیا جو ہزاروں الفاظ پر بھاری ہے۔خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار ماضی کا حصہ بن گئے ۔ ن لیگ کے اندر انہوں نے اپنا کردار خود ختم کیا۔ اداروں کا احترام کرتے ہیں ہر ادارے کو اپنی اپنی حدود سے باہر نہیں آنا چاہیے۔ منزل پر پہنچنے کے لئے دو مختلف راستے اختیار کئے جاسکتے ہیں۔ شہباز شریف دوسرے راستے کے راہی ہیں تو ان کی منزل بھی وہی ہے جو نواز شریف کی ہے۔ مسلم لیگ ن کے اندر نواز شریف کا فیصلہ آخری اور حتمی ہوتا ہے۔ 

شیئر: