Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام کے مسئلے پر عرب وزرائے خارجہ کا اجلاس

عمان ۔۔۔ 5عرب ممالک کے وزرائے خارجہ نے اردن میں بحیرہ مردار کے ساحل پر واقع کانفرنس پیلس میں شام کے مسائل اور پڑوسی ممالک کے اندرونی امور میں ایرانی مداخلت پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے شاہ اردن عبداللہ الثانی سے ایوان شاہی میں ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان، مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری، سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر، کویتی وزیر خارجہ شیخ صباح خالد الصباح ، بحرینی وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد آل خلیفہ اور اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی شامل تھے۔ اس موقع پر عرب لیگ میں شام کی رکنیت بحال کرنے کی گتھی سلجھانے کی بھی کوشش کی گئی۔
 

شیئر: