Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد پاکستانی قوم سے خطاب کریں گے

کراچی:  گزشتہ روز سفارتی ذرائع کی جانب سے خبر تھی کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 14 سے 18 فروری کے دوران پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں۔ اس حوالے سے مزید تفصیل سامنے آئی ہے کہ سعودی ولی عہد اپنے دورہ پاکستان کے دوران وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کرنے کے علاوہ پاکستانی قوم سے خطاب بھی کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی فروری کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آمد متوقع ہے اس دوران پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کی توقع بھی کی جا رہی ہے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ سعودی ولی عہد کے دودے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان 14 ارب ڈالر کے معاہدے ہونے کا امکان ہے ۔
مزید پڑھیں: - - - - -پنشنرز کے لیے اچھی خبر

شیئر: