Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فوجیوں کو ارض الحرمین کے دفاع پر امام حرم کا سلام

    جازان - - - - مسجد الحرام کے امام شیخ ڈاکٹر یاسر الدوسری اور موذن شیخ احمد خوجہ نے جنوبی سرحدوں کی پاسبانی پر مامور سعودی فوجیوں او ران کے کمانڈروں سے ملاقاتیں کر کے ان کے حوصلے بڑھائے ۔ الدوسری او راحمد خوجہ نے گورنر جازان  شہزادہ محمد بن ناصر بن عبدالعزیز اور ان کے نائب شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بن محمد سے بھی ملاقات کی۔ امام حرم نے سعودی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ حضرات ارض الحرمین الشریفین کے دفاع کا مبارک فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ اسلام اور اس کے پیروکاروں کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ یہ بڑے اجر اور ثواب کا کام ہے۔ آپ جیسے لوگوں سے ملنا باعث فخر ہے۔ یہ تاریخی لمحے کبھی بھلائے نہیں جا سکیں گے۔ امام الدوسری نے یہاں دورے کے موقع پر فوجیوں کو نماز باجماعت بھی پڑھائی جبکہ احمد خوجہ نے اذان دے کر حرم شریف کی حاضری کی یادیں تازہ کر دیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -ریاض : سعودی اماراتی اکنامک فورم 2شروع، مشترکہ منصوبوں میں توسیع کے عزائم
 

شیئر: